کراچی اورلاہورایئرپورٹ روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل

May 14, 2022

کراچی(ایجنسیاں )روڈٹو مکہ پروجیکٹ میں لاہور اورکراچی ائیرپورٹ کوشامل کردیاگیا ‘ جمعہ کو عازمین حج کی سہولت کے لیے روڈ ٹو مکہ اقدام کے تحت کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سعودی وفد نے لاہورائیرپورٹ کا دورہ کیا۔ روڈ ٹومکہ پروجیکٹ کے تحت سعودی عرب جانے والے حجاج کا داخلہ ڈومیسٹک پرواز کی طرح ہوتا ہے ۔ اس اقدام سے عازمین کے سعودی عرب پہنچنے سے پہلے ای-حج ویزا دینے اور ان کے داخلے کے طریقہ کار کو حتمی شکل دے کر عازمین کے سفر میں آسانی ہوتی ہے۔اس اقدام کے تحت حجاج کے فنگر پرنٹس لیے جاتے ہیں اور روانگی کے وقت پاسپورٹ پر مہریں لگائی جاتی ہیں۔ بعد ازاں ان کا سامان وزارت حج کے ذریعے ان کی رہائش گاہوں پر بھیجا جاتا ہے۔