کے الیکٹرک بلا تعطل بجلی فراہم کرے، وزیراعلیٰ

May 14, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکراچی سمیت سندھ بھر میں گرمی کی شدید لہر اور ہیٹ ویوکے پیش نظر کے الیکٹرک کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔یہ ہدایت انہوں نےایکسپو سینٹر کراچی میں 17ویں مائی کراچی نمائش کے افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دی،انہوں نےکمشنر کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کیلئے پانی کی سہولیات ہر صورت ممکن بنائی جائے، جب کہ اسپتالوں کو بھی الرٹ رکھا جائے۔