امریکا جانے والے تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 11 افراد ہلاک

May 14, 2022

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکا جانے والے تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 11افراد ہلاک ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق بہتر مستقبل کی تلاش میں غیرقانونی طریقے سے امریکا جانے والے تارکین وطن دوب گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سمندری حدود میں تارکین وطن سے بھری ہوئی کشتی الٹی ہے جس میں سوار 11 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 31 مہاجرین کو کوسٹ گارڈ نے ریسکیو کرلیا۔