مخلوط حکومت کیلئے فوری انتخابات کرانے کا وقت نکل چکا، تجزیہ کار

May 14, 2022

کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کاروں محمل سرفراز، اطہر کاظمی، حفیظ اللہ نیازی اور مظہر عباس کا کہنا ہے کہ مخلوط حکومت کیلئے فوری انتخابات کرانے کا وقت نکل چکا، فوری الیکشن ہونے چاہئیں، حکومت مدت پوری کرے گی، مدت پوری کرنا حکومت کی مجبوری بن گیا.

پروگرام کی میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال مدت پوری یا فوری انتخابات، پی ڈی ایم کو کیا کرنا چاہئے؟ کا جواب دیتے ہوئے محمل سرفراز نے کہا کہ مخلوط حکومت کیلئے فوری انتخابات کرانے کا وقت نکل چکا ہے.

حکومت کو فوری انتخابات کرانا تھے تو ایک مہینے میں انتخابی اصلاحات کر کے انتخابات کا اعلان کردینا چاہئے تھا، حکومت کے پاس اب فوری انتخابات کرانے کا وقت نہیں رہا ہے۔