رنبیر اور عالیہ نے شادی کے ایک ماہ کا جشن کیسے منایا؟

May 15, 2022

فائل فوٹو

بالی ووڈ کی نئی جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے اپنی شادی کی ایک ماہ کی سالگرہ کے موقع پر ڈنر ڈیٹ کا لطف اٹھایا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور اپنی شادی کی ایک ماہ کی سالگرہ منانے کے لیے گزشتہ رات شہر سے باہر نکلے۔

انہیں گزشتہ شب ایک ریستوران سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا، جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

تصویر بھارتی میڈیا

ویڈیو میں عالیہ کو نیلے رنگ کے پھولوں والے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ رنبیر سیاہ پینٹ کے ساتھ گرے شرٹ میں نظر آئے۔

دریں اثنا، کام کے محاذ پر، عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور جلد ہی آیان مکھرجی کی آنے والی فلم برہمسترا میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، یہ فلم 9 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ رنبیر اور عالیہ بھٹ ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع رہائش گاہ واستوو میں شادی کے بندھن میں بندھے۔

شادی کی اس چھوٹی سی اور محدود تقریب میں صرف دونوں جانب کے لگ بھگ 30 سے 35 قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

کپور خاندان سے دولہے کی والدہ نیتو سنگھ، ردھیما کپور، کرشمہ کپور، کرینہ کپور، ریما جین، اداکار جین، شویتا بچن نندا، ناویا نویلی نندا جبکہ دلہن کی جانب سے مہیش بھٹ، سونی رزدان، شاہین بھٹ اور دیگر موجود تھے۔

دوستوں میں کرن جوہر، ایان مکھرجی اور اکنشہا رنجن شامل تھے۔