امریکی سینیٹر کا پاک امریکا تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر پیغام

May 16, 2022

امریکی سینیٹر کرس مرفی نے پاک امریکا سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر پیغام جاری کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔ پاک امریکا تعلقات وقت کی کسوٹی پر پورے اترے ہیں۔

سینیٹر کرس مرفی کا کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں گزشتہ برسوں کی طرح آئندہ بھی یہ تعلقات مزید بڑھیں گے۔

امریکی سینیٹر نے کہا کہ یو ایس ایڈ کے تحت امریکا نے پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے وسائل مختص کیے۔