بلائنڈ ٹی 20 ایونٹ فائنل مرحلے میں

May 16, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 2022 میں آزاد کشمیر اور لاہور نے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ پہلے سیمی فائنل میں آزاد کشمیر نے اسلام آبادکو 19 رنز اور دوسرے سیمی فائنل میں لاہور نے بہاولپور کو 54 رنز سے ہرادیا۔ فائنل پیر کو کھیلا جائےگا ۔