روٹری کلب کا معمولی جرمانوں کے باعث رہائی سے محروم قیدیوں کی معاونت کا فیصلہ

May 16, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) روٹری کلب آف ملتان نے معمولی جرمانوں کے باعث رہائی سے محروم قیدیوں کی معاونت کا فیصلہ کیا ہے ،صدر میاں عالمگیر جمیل خان کی صدارت میں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ معمولی جرمانوں کی عدم ادائیگی کے باعث جیلوں میں قید قیدیوں کی رہائی کے لیے کلب انکی معاونت کرے گا ، اجلاس میں کلب کے دیگر جاری منصوبوں پر بھی بات چیت ہوئی اور انکا جائزہ لیا اجلاس میں ریحان ارشد شیخ،جواد خان درانی،ممتاز علی بابر،ادریس احمد شیخ،عزیز احمد شیخ،احمد ملک،حماد خان،نواب عاطف اشفاق نے شرکت کی۔