الزبیتھ بورن فرانس کی وزیراعظم نامزد

May 16, 2022

فوٹو: سوشل میڈیا

فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے فرانس کی وزیر محنت الزبیتھ بورن کو فرانس کا نیا وزیراعظم نامزد کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وہ گزشتہ 30 برسوں میں پہلی خاتون ہیں جنہیں اس اہم عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

ان سے قبل ایڈتھ کریسن 1991 میں 11 ماہ تک فرانس کی وزیراعظم رہی تھیں۔

خیال رہے کہ موجودہ وزیراعظم جین کاسٹیکس نے اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا جس کے بعد فرانس کے صدر نے نئی وزیراعظم کو نامزد کیا۔