سندھ حکومت ٹیسٹ میں 40 نمبر والوں کو بھی نوکری دے گی

May 17, 2022

سندھ حکومت نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) ٹیسٹمیں 40 نمبر لانے والوں کو بھی پاس قرار دے کر نوکری دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ٹی اور جی ای ایس ٹی 40 نمبرز لینے والے امیدوار پاس قرار دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں نوجوانوں کی بڑی تعداد پرانی پالیسی کے تحت چند مارکس سے رہ گئی تھی۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو اس حوالے سے بریفنگ دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بہت آسامیاں خالی ہیں، فیصلے کے تحت آئندہ 2 سال تک اساتذہ بھرتی کیے جاسکیں گے۔