منحرف ارکان پنجاب اسمبلی سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ محفوظ

May 18, 2022

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ، ایجنسیاں) الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 25منحرف اراکین کی نااہلی سے متعلق ریفرنسز پر فیصلہ محفوظ کرلیاجو آج دن 12 بجے سنایا جائیگا۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں بنچ نے سماعت مکمل کی ۔تحریک انصاف کے وکیل علی ظفر نے جوابی دلائل دیتے ہوئے کہاکہ منحرف ارکان کے وکلاء نے دلائل دیئے کہ ان اراکین کو شوکار نوٹس نہیں دئیے گئے اور انہیں پتہ ہی نہیں تھا دراصل انہوں نے حقائق کو جھٹلایا ہے، کیا وہ پوری صورتحال سے بے خبر تھے یا وہ خواب میں تھے جبکہ پورا ملک صورتحال سے باخبر تھا۔

انہوں نے دلائل دیئے کہ پارلیمانی پارٹی نے ہدایات نہیں دیں حقائق یہ تھے کہ یکم اپریل کو پارٹی نے ہدایت دی کہ پرویز الٰہی کو ووٹ دینا ہے اس سلسلے میں پارلیمانی لیڈر اور چیف وہپ کے بیان حلفی دیئے گئے۔