کنگنا رناوت بولی وڈ فلموں کی مسلسل ناکامی پر شدید برہم

May 18, 2022

ممبئی (پی پی آئی) بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت جنوبی بھارتی فلموں کے سامنے بولی وڈ فلموں کی مسلسل ناکامی پر شدید برہم ہوگئیں۔ حالیہ انٹرویو کے دوران کنگنا نے کہا کہ وہ محسوس کرتی ہیں کہ کس طرح ہندی فلموں میں بولی وڈ کے اداکاروں کے بچوں کو فلموں میں موقع دیکر باصلاحیت لوگوں کو محروم رکھا جاتا ہے۔بولی وڈ کوئن کا کہنا تھا کہ ان کا اپنے فن کے سلسلے میں فلم بینوں سے کوئی تعلق نہیں ہوتا اور یہی وجہ ہے کہ ہندی فلمیں ساتھ کی فلموں کا مقابلہ نہیں کر پارہی ہیں۔کنگنا کا کہنا تھا کہ جنوبی بھارت کے اداکار اپنی فلم کی کہانی اور فلم بینوں کے ساتھ مکمل طور پر جڑے ہوتے ہیں، جبکہ ہندی فلموں کے اداکاروں کے بچے ابلے ہوئے انڈوں کی طرح ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان فلموں کے ہندی ترجمہ والی فلموں نے بھی بولی وڈ فلموں کو پچھاڑ کر رکھ دیا۔