دانیہ شاہ کو کونسی خوشی مل گئی؟

May 18, 2022

تصویر بشکریہ انسٹاگرام

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو کوئی خوشی حاصل ہوئی ہے جس پر انہوں نے اللہ کا شکر بھی ادا کیا ہے۔

دانیہ شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں دانیہ شاہ کو مشین کے ذریعے گائے بھینس کے لیے چارا کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

دانیہ شاہ کی ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میوزک میں بالی ووڈ کا مشہور گانا سنا جا سکتا ہے جس کے بول یہ ہیں:

مجھ کو تُو نے تو ہر خوشی دے دی
میرے مالک کرم تمہارا ہے

ویڈیو کے کیپشن میں دانیہ نے لکھا کہ ’میرے اللّہ نے مجھے میری خوشی دے دی اور میں بہت خوش ہوں۔‘

دانیہ نے اپنی پوسٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ اُنہیں کونسی خوشی ملی ہے۔

واضح رہے کہ معروف میزبان عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت شیطان ہیں بلکہ شیطان سے بھی برے ہیں۔

دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کے خلاف 11 کروڑ 51 لاکھ، 50ہزار روپےحق مہر کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ نے ایک لاکھ روپے ماہانہ بطور نان نفقہ کا بھی دعویٰ دائر کردیا۔

تنسیخ نکاح کا دعویٰ فیملی کورٹ میں دائر کیا گیا، فیملی کورٹ نے دعوے پر سماعت 7 جون مقرر کردی۔