عمران عباس کی گرمی میں پرندوں کا خیال رکھنے کی اپیل

May 18, 2022

شدید گرمی میں پرندوں کا خاص خیال رکھیں، عمران عباس

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس شدید گرمی میں پرندوں کا خاص خیال رکھیں۔

عمران عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام ایپ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں ایک پرندے کو اداکار کے گھر کی دیوار پر رکھے ہوئے مٹی کے برتن میں سے پانی پیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عوام کو پیغام دیا ہے کہ’اس شدید گرمی میں اپنے گھر کی دیوار پر پانی اور باجرے سے بھرے برتن رکھ کر ان خوبصورت مہمانوں کا استقبال کریں۔‘

عمران عباس کی جان سے شیئر کیے گئے اس خصوصی پیغام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور اداکار کے اس اقدام کی خوب تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔