راجیو گاندھی قتل کیس، مجرم کی رہائی کا حکم

May 18, 2022

فائل فوٹو

بھارتی سپریم کورٹ نے راجیو گاندھی قتل کیس میں 30 سال سے زائد عمر قید کاٹنے والے مجرم کی رہائی کا حکم دے دیا۔

مجرمپیراریولن پر راجیو گاندھی کے قتل کے ماسٹر مائنڈ کے لیے بیٹریاں خریدنے کا الزام تھا، بیٹریاں خودکش بم میں استعمال کی گئی تھیں۔

اس سے قبل رواں سال مارچ میں راجیو گاندھی کے قتل میں ملوث مجرم پیراریولن کو 32 سال سزا پانے کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

عدالت نے ریماکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجرم پہلے ہی 30 سال سے زیادہ کی سزا کاٹ چکے ہیں، وہ ضمانت کا حقدار ہے۔

واضح رہے کہ سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کو 1991 میں بھارتی ریاست تامل ناڈو میں انتخابی ریلی کے دوران خود کش حملے میں قتل کردیا گیا تھا۔