روس میں کینیڈین نشریاتی ادارے کے دفاتر بند

May 18, 2022

روس نے کینیڈا کے نشریاتی ادارے سی بی سی کے ماسکو میں موجود دفاتر بند کردیے۔

ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریا زخارووا کا کہنا ہے کہ کینیڈین نشریاتی ادارے کے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ جوابی ردعمل میں کیا گیا ہے۔

کینڈین ادارے سے منسلک صحافیوں کے روسی ویزے اور سرکاری دستاویزات کو بھی منسوخ کیا جارہا ہے۔

کینیڈا نے مارچ میں روسی چینل آر ٹی کی نشریات کو ملکی نشریاتی معیار سے متصادم قرار دے کر پابندی لگا دی تھی۔