وزیر مملکت برائے توانائی سینیٹر مصدق ملک نے شفقت محمود کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہے کہ چار سال ہر شعبے کا کباڑا کرنے والے اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ جنہیں اقتدار میں کچھ سمجھ نہ آیا، اپوزیشن میں آتے ہی مدبر بن گئے ہیں۔
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو مشورے دینے کے بجائے بہتر ہوتا کہ چار سال آپ لوگ اُن پر عمل کرلیتے۔
وزیر مملکت برائے توانائی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو ہٹانے کا پی ٹی آئی کا مطالبہ فارن فنڈنگ کیس سے بچنے کی کوشش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شفقت محمود پہلے چار سال کا جواب دیں، ایک ماہ کا حساب بعد میں مانگیں۔