کراچی ریڈ لائن منصوبے پر سیکڑوں درختوں کو کاٹ دیا گیا

May 19, 2022

ملیر ماڈل کالونی میں بی آری ٹی ریڈ لائن منصوبےکا آغاز ہوگیا، منصوبے کے ٹریک میں آنے والے درختوں کی کٹائی آج بھی جاری رہی، سیکڑوں کی تعداد میں کونو کارپس اور نیم کے درخت کاٹ دیے گئے ہیں۔

طویل انتظار کے بعد کراچی میں بی آر ٹی ریڈلائن منصوبے پر کام کا آغاز تو ہو گیا ہے، لیکن اس منصوبہ کی راہ میں آنے والے درخت بڑی تعداد میں کاٹے جارہے ہیں۔

کراچی ان دنوں شدید گرمی اور ہیٹ ویوو کی لپٹ میں ہے، اس صورتحال میں تناور درختوں کی کٹائی نے ماحول کی تباہی سے متعلق تشویش کو بڑھا دیا ہے۔

ملیر کینٹ چیک پوسٹ 6 سے ایئرپورٹ جانے والا روڈ ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے، ایئرپورٹ سے ملیر کینٹ آنے والے روڈ پر ٹریفک کو ڈبل چلایا جارہا ہے، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔