عالیہ بھٹ ہولی وڈ کا سفر شروع کرنے کیلئے روانگی سے قبل گھبراہٹ کا شکار

May 20, 2022

ممبئی(این این آئی) بولی وڈ میں ایک کے بعد ایک ہٹ فلموں سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی پہلی ہولی وڈ فلم کی شوٹنگ کیلئے روانہ ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بولی وڈ فلم انڈسٹری پر حالیہ دنوں میں راج کرنے والی اداکارہ عالیہ بھٹ اپنا ہولی وڈ کا سفرشروع کرنے کے لئے تیار ہیں اور ہولی وڈ نگری کی جانب روانہ ہوچکی ہیں۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ ہولی وڈ ڈیبیو، آنے والی فلم ہارٹ آف اسٹون کی شوٹنگ کیلئے روانہ ہو رہی ہیں۔عالیہ بھٹ فلم ہارٹ آف اسٹون میں ہولی وڈ اداکارہ گال گیڈوٹ اور جیمی ڈورنن کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔پوسٹ شیئر کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے ایک دلچسپ کیپشن بھی لکھا،میں اپنی پہلی ہولی وڈ فلم کی شوٹنگ کیلئے جا رہی ہوں، ایک بار پھر ایک نئی آنے والی اداکار ہ کی طرح محسوس ہورہا ہے بہت گھبرائی ہوئی ہوں!مجھے بیسٹ آف لک کہیں ۔سب دوبارہ سے شروع کرنا ہے‘ بہت گھبرائی ہوئی بھی ہوں ۔واضح رہے کہ عالیہ بھٹ نے رواں سال مارچ میں اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ ہولی وڈ میں قدم رکھنے جارہی ہیں اور اب ان کے پروجیکٹ کی شوٹنگ کا شیڈول بھی سامنے آچکا ہے۔