بشیر میمن کے الزام، شہزاد اکبر کیخلاف بھی سوموٹو ہونا چاہیے، نائب صدر ن لیگ

May 20, 2022

سرگودھا،اسلام آباد(نمائندہ جنگ،نیوز ایجنسی)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سرگودھا میں جلسہ عام سے خطاب میں کہا کہ شہباز شریف کے خلاف سومو ٹونوٹس لیا گیا بڑی مہربانی، بشیر میمن کے الزام پر بھی سوموٹونوٹس ہونا چاہیے.

شہزاد اکبر جیسے قوم کے مجرم کے خلاف بھی ایک نوٹس عدالت کو لینا چاہیے، فارن فنڈنگ کیس کو سات سال تک دبا کر رکھنے والے کے خلاف بھی سوموٹو ایکشن ہوناچاہئے۔

عمران خان نے آئین توڑا سپریم کورٹ آف پاکستان رات 12بجے کھلی اور آئن شکن کو سزا ملی تھوڑیملی مگر ملی، اس دن سے یہ شخص سپریم کورٹ کو گالیاں دے رہا ہے۔

سپریم کورٹ سے عرض کرنا چاہتی ہوں پاگل شخص کی خاطرعدلیہ کے ترازو کو جھکنے مت دیں۔

سابق اٹارنی جنرل عرفان قادرکا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ پراسیکیوشن کے اداروں کی مانیٹرنگ نہیں کرسکتی، عدالت عظمیٰ اب ایگزیکٹو کے ڈومین میں جارہی ہے۔