سونے کی قیمت میں 350 روپے فی تولہ اضافہ

May 21, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 350 روپے فی تولہ کا اضافہ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 13 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1830 ڈالر سے بڑھ کر 1843 ڈالر فی اونس ہو گئی جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 350 روپے فی تولہ کے اضافے سے ایک لاکھ 38ہزار 700 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 300 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 18ہزار 913 روپے ہو گئی ہے تاہم چاندی کی قیمت 1570 روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔