فرانس، نئی حکومت 42 کے بجائے 28 وزراء پر مشتمل

May 21, 2022

فائل فوٹو

فرانس کی نئی حکومت کا اعلان کر دیا گیا، نئی حکومت 42 وزراء کی بجائے 28 رکنی بنائی گئی ہے۔

خاتون وزیراعظمالیزبتھ بورن کی کابینہ مردوں اور عورتوں کی مساوی تعداد پر مشتمل ہے، وزارتوں کی تقسیم تجربے کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

فرانس کی نئی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا ہیں، جو 2019ء سے لندن میں فرانس کی سفیر تھیں، اس سے قبل وہ روم میں بھی سفارت کے فرائض انجام دے چکی ہیں۔

رواں سال اپریل کے آخر میں ایمانوئل میکرون کے بطور صدر دوسری بار منتخب ہونے کے بعد نئی حکومت کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس نئی کابینہ میں وزیروں کو دو دو وزارتیں بھی دی گئی ہیں۔

نئی کابینہ میںبرونولی مائر وزیر خزانہ اور معیشت ہیں، اسی طرح جیرالڈ ڈرمینینوزیر داخلہ اور وزیر انصاف ہیں۔

دو وزراء کو اہم ماحولیاتی اور توانائی کی منصوبہ بندی کے قلمدان دیئے گئے، یہ دونوں وزراء براہ راست وزیر اعظم کو رپورٹ کریں گے۔