ایف آئی اے سائبر کرائم ملکی سطح پر دو زون میں تقسیم

May 21, 2022


وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ کو انتظامی بنیادوں پر ملک بھر میں 2 زون میں تقسیم کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کا عکس

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے نئے انتظامی سیٹ اپ میں نارتھ اور ساؤتھ زون کے لئے 2 الگ الگ ڈائریکٹرز تعینات کر دیے گئے ہیں۔

سندھ پولیس تبادلے کے بعد ایف آئی اے میں تعینات کیے گئے پولیس سروس پاکستان کے گریڈ 20 کے تعیناتی کے منتظر افسر کیپٹن ریٹائرڈ عاصم خان کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ڈائریکڑ ساؤتھ زون مقرر کر دیا گیا ہے۔

ساؤتھ زون کے ماتحت سندھ اور بلوچستان کے سائبر کرائم سے متعلق تمام شعبے ہوں گے۔

نارتھ زون سائبر کرائم ونگ صوبہ پنجاب، کے پی کے اور گلگت بلتستان پر مشتمل ہوگا۔