میں اپنے حق اور کیریئر کے لئے جنگ لڑ رہی ہوں، کنگنا رناوت

May 22, 2022

ممبئی ( آن لائن ) بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہاہے کہ کیا پتہ میرا کوئی مستقبل بھی نہ ہو کیوں کہ میں جوہر اور روشن وغیرہ کی دوست نہیں ہوں جب کہ انڈسٹری میں اپنا حق حاصل کرنے کے لیے لڑنا پڑا۔بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنی بہترین اداکاری کے ساتھ بے باک انداز کی وجہ سے اکثر تنازعات کا شکار رہتی ہیں اور وہ متنازع بیانات کی وجہ سے بھی پہچانی جاتی ہیں یہی وجہ ہے کہ کنگنا نے ہر موضوع کو اپنی شہرت کے لیے بخوبی استعمال کیا اور اب انڈسٹری کے مرد اداکاروں کے مساوی حق حاصل کرنے کے لئے میدان میں آگئیں ہیں۔بولی وڈ کوئین کنگنا رناوت نے کہاہے کہ سچ بات کروں تو میں نے کبھی نہیں سوچا کہ میں معاشرے کو ٹھیک کروں گی، میں اپنے حق اور کیریئر کے لئے جنگ لڑ رہی ہوں اور میں اپنے کام کے پیسے بھی لیتی ہوں یہی وجہ ہے کہ آج میرے پاس جو گھر اور جائیداد سمیت جو کچھ بھی ہے وہ لڑ کر حاصل کیا ہے۔کنگنا رناوت نے کہا کہ آج میرے پاس سب کچھ ہے کیوں کہ میں نے حق کے لیے جنگ لڑی تھی نا کہ کسی اور کے لئے جب کہ بہت سے پروڈکشن ہاؤسز اداکاراؤں کا استحصال بھی کرتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ اپنی تنخواہیں بھی نہیں لیتی جب کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ میں ہر روز جنگ لڑ رہی ہوں ،دراصل میری زندگی بدقسمت ہی رہی ہے کیا پتہ میرا کوئی مستقبل بھی نہ ہو کیوں کہ میں جوہر اور روشن وغیرہ کی دوست نہیں ہوں۔