حضوری باغ سے لاپتہ8 سالہ بچہ والدین کے حوالے

May 22, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ پرانی کوتوالی نے حضوری باغ سے لاپتہ ہونے والے 08 سالہ محسن روشن عرف جوجی کو تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیا۔امروز محسن کے والد محمد آصف قوم سمراء سکنہ حضوری باغ روڈ نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کا 08 سالہ بیٹا لا پتہ ہو گیا ہے۔پولیس تھانہ پرانی کوتوالی نے اطلاع موصول ہونے پر بچے کی تلاش شروع کر دی ۔بچہ اپنے گھر سے باہر نکلا اور راستہ بھول گیا تھا۔