امسال حج اخراجات ساڑھے 7 لاکھ سے زیادہ نہیں ہوں گے، عبدالشکور

May 22, 2022

وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نےحج اخراجات 9 لاکھ 49 ہزار روپے تک پہنچائے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے حج اخراجات کا اعلان نہیں کیا مگر کوشش کریں گے کہ حج اخراجات 9 لاکھ روپے سے کم کریں۔

وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ رواں سال حج اخراجات 7 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں بھی بہترین سہولیات عازمین حج کو ملیں گی، اس مرتبہ سعودی حکومت تمام ممالک کیلئے یکساں پالیسی کا اعلان کرے گی۔