عمران کی پریس کانفرنس سے پہلے اہم فون آ گیا

May 22, 2022

اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کرنے کے لیے عمران خان کی پریس کانفرنس شروع ہونے سے پہلے شاہ محمود قریشی کو اہم فون آگیا۔

شاہ محمود نے عمران خان کو نمبر دکھایا، عمران خان نے ہنس کر کہا، بند کر دو اسے اس کے باوجود شاہ محمود قریشی نے فون سنا۔

عمران خان نے ایک بار پھر کہا کہ فون بند کر دو، سب ڈسٹرب ہو رہے ہیں، شاہ محمود قریشی نے فون بند کر کے عمران خان کو فون کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ کہہ رہے ہیں آپ کال لو ورنہ آپ کو ٹریپ کردیں گے۔

شاہ محمود کو جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کر دیں، کر دیں،پی ٹی آئی رہنما کی فون کال کا دورانیہ ایک منٹ سے زیادہ تھا۔