ایس ایس یو کا سیلف ڈیفنس اینڈ فائر آرمز سیفٹی کورس کا انعقاد

May 23, 2022

اسکرین گریب، جنگ فوٹو

اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) ہیڈ کوارٹرز میں ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر مقصود احمد کی ہدایات پر سیلف ڈیفنس اینڈ فائر آرمز سیفٹی کورس کا انعقاد کیا گیا۔

33 ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے زیر تربیت 9 ڈپٹی کلیکٹرز آف کسٹمز نے شرکت کی۔

کورس کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورت حال میں احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنا تھا۔

افسران کو مارشل آرٹس، فائرنگ اور ہمہ قسم اسلحہ کے استعمال کی آگاہی دی گئی۔

ترجمان کے مطابق کورس کے دوران زیر تربیت افسران نے ازخود فائرنگ کی عملی مشق بھی کی، افسران نے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا۔

افسران نے ایس ایس یو میں اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار کی کوششوں کو سراہا، ڈی آئی جی ڈاکٹر مقصود احمد نے کورس مکمل کرنے والے افسران کو سرٹیفکیٹس بھی دیئے۔