شیرانی جنگلات کی آگ، رہائشیوں کا محفوظ مقامات پر منتقلی سے انکار

May 23, 2022

فائل فوٹو

فاریسٹ آفیسر کا کہنا ہے کہ شیرانی کے جنگلات میں آگ نیچے کی طرف پھیل رہی ہے، بیشتر رہائشیوں نے محفوظ مقامات پر منتقلی سے انکار کردیا ہے۔

شیرانی جنگلات کی آگ سے متعلق فاریسٹ آفیسر عتیق کاکڑ نے بتایا کہ بلندیوں پر آباد 40 سے 60 خاندان آگ بجھانے میں مدد بھی کر رہے ہیں۔

فارسٹ آفسر عتیق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ ریسکیو ادارے آگ بجھانے پر قابو پانے کے لیے جدید وسائل فراہم کریں۔

عتیق کاکڑ نے بتایا کہ شیرانی کے جنگلات 26 ہزار ایکڑ پر ہیں، 9ہزار ایکڑ تباہ ہوچکا ہے۔

دوسری جانب علاقہ کمشنر کاکہنا ہے کہ آگ بجھانے میں مہارت رکھنے والا جدید ایرانی فائر فائٹر جہاز پاکستان پہنچ گیا ہے۔