کورونا کا دوبارہ پھیلاؤ: سعودی عرب نے اپنے شہریوں کے 16 ممالک کے سفر پر پابندی لگادی

May 23, 2022

کورونا وبا کے دوبارہ پھیلاؤ کے پیش نظر سعودی عرب نے اپنے شہریوں پر بھارت سمیت 16 ممالک کے سفر پر پابندی لگادی۔

خلیجی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے گذشتہ چند ہفتوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر سفری پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے سعودی شہریوں پر بھارت، لبنان، شام، ترکی، ایران، افغانستان، یمن،صومالیہ، ایتھوپیا، کانگو، لیبیا، انڈونیشیا، ویتنام، آرمینیا، بیلاروس اور وینیزویلا جانے پر پابندی لگائی گئی ہے۔

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں ابھی تک منکی پاکس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ مملکت کا صحت کا نظام کسی بھی مشتبہ منکی پاکس کیس کی نگرانی، تلاش اور انفیکشن سے لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔