سعودی عرب کا اوپیک پلس کے نئے معاہدے کیلئے روس کا ساتھ دینے کا اعلان

May 24, 2022

جنیوا (اے پی پی) سعودی عرب نے اوپیک پلس کے نئے پیداواری معاہدے کے لیے روس کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اوپیک کے رکن ممالک کے مابین تیل کی پیداوار کا اپریل 2020 میں طے پانے والے’ اوپیک پلس معاہدے‘ کے ختم ہونے میں تین ماہ کا عرصہ باقی رہ گیا ہے اور نئی پروڈکشن ڈیل اوپیک کے ایجنڈے پر ہے سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ وہ نئے معاہدے کے لئے روس کے ساتھ کھڑے ہوں گے ،انہوں نے زور دیا کہ دنیا کو آئل پروڈیوسرز کے اتحاد کی قدر کو سراہنا چاہیے۔