جنگوں اور تنازعات کے باعث بے گھر افراد 10 کروڑ سے زائد ہوگئے

May 24, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ روس کے یوکرین پر حملے سے دنیا میں گھروں سے بے دخل کیے جانے والے افراد کی تعداد کو پہلی بار 10 کروڑ سے بڑھا دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کو اقوام متحدہ کی پناہ گزینوں کے لیے کام کرنے والی ایجنسی یو این ایچ سی آر نے ایک بیان میں کہا کہ ’یوکرین میں جنگ اور دیگر تباہ کن تنازعات کے باعث دنیا میں تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بچنے کے لیے بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد پہلی بار 10 کروڑ کے ہندسے کو عبور کر گئی ہے۔