سعودی عرب کا پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر واپسی کی مہلت بڑھانے کا عندیہ

May 24, 2022

سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر واپسی کی مہلت بڑھانے کا عندیہ دے دیا۔

سعودی وزیر خزانہ محمد الجدان نے ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائن پر خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو 3 ارب ڈالر واپسی کی مہلت بڑھانے کے لیے کام حتمی مراحل میں ہے۔

سعودی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کا اہم اتحادی ہے، اس کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کو زرمبادلہ ذخائر میں مدد کے لیے 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں جمع کروائے تھے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق محمد الجدان نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں تاہم یکم مئی کو دونوں ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ وہ زرمبادلہ کے ذخائر کی مد میں سپورٹ کے لیے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع سمیت دوسرے آپشنز پر غور کریں گے۔

سعودی وزیر خزانہ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سعودى عرب نے پاكستان كو كبهى مشكل حالات ميں نہیں چهوڑا۔