شوہر ایک بیوی ہونے کی دعویدار ہزار ، معاملہ کیا ہے؟

May 25, 2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ میںشرکت کے لیے جانے والے ایک شخص کی تصاویر سوشل میڈیا پر معمہ بن گئیں، شوہر ایک بیوی ہونے کی دعویدار ہزار آگئیں۔

ایک ہی تصویر، ہو بہو ایک ہی پیغام، لیکن متعدد شناخت کے اکاؤنٹس سے پوسٹس سامنے آئیں، آخریہ ماجرہ کیا ہے؟

احتجاج میں شرکت کے لیے گھر سے نکلنے والے شوہر کے لیے بیوی کا دعاؤں بھرا الوداعی پیغام سوشل میڈیا پر معمہ بن گیا۔

کسی نے سوال کیا، آخر یہ ایک صاحب کتنی خواتین کے شوہر ہیں؟ تو کسی نے "قومی شوہر" قرار دے دیا۔

کوئی مردوں کے اکاؤنٹس سے کی گئی ہوبہو وہی پوسٹ نکال لے آیا، مگر معاملے کی گتھی نہ سلجھ سکی۔

ایک صارف نے لکھا کہ اور آرہی ہیں، سامنے ۔۔