سینئر اداکار عابد نوید کی یاد میں تعزیتی اجلاس

May 26, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے تھیٹر، فلم اور ٹی وی کے سینئر اداکار عابد نوید کی یاد میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد آرٹس کونسل لابی ایریا میں کیاگیا جس میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، اقبال لطیف، ڈاکٹر ایوب شیخ، کامیڈین علی حسن، جمیل شیخ،اداکار اکرم شیخ، آدم راٹھور ، محمد علی عیسانی، مصطفی عباسی، مجتبیٰ نقوی، رضوان صابر، حماد علی نے اظہارِ خیال کیا، اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہاکہ عابد نوید بڑا آرٹسٹ اور خودار انسان تھا، جس طرح اس نے سندھ دھرتی کے لیے کام کیا اس کی مثال نہیں ملتی، اس کے جانے کا ہمیں بہت دُکھ ہے۔