سینیٹ، یاسین ملک کو سزا کی شدید مذمت، عالمی برادری، انسانی حقوق اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ

May 26, 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) ارکان سینیٹ نے حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قیدکی سزا دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری او ر انسانی حقوق کے اداروں کو اس کا نوٹس لیتے ہوئے بھارت سے اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا چاہئے ، اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قانون کی دھجیاں اُڑائی گئیں ، رانا مقبول نے کہا کہ معاملے کو سنجیدہ لینا چاہئے .

عرفان صدیقی نے کہا کہ اس معاملے پر ایک موثر پالیسی بنانا ہوگی، ہدایت اللہ نے کہا کہ مسلم ممالک کو ایک آواز ہونا پڑے گا، رضا ربانی نے کہا کہ کشمیر پالیسی واضح نہیں ، سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ مغرب کا مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر دوغلا کردار ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ارکان سینیٹ نے حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قیدکی سزا دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری او ر انسانی حقوق کے اداروں کو اس کا نوٹس لیتے ہوئے بھارت سے اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا چاہئے ، قائد ایوان اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومت پاکستان بھی اس حوالے لائحہ عمل مرتب کرے گی۔