کیون اسپیسی پر تین افراد سے جنسی زیادتی کا الزام

May 26, 2022

فوٹو: فائل

برطانیہ کی کراؤن پراسیکیوشن سروس نے تصدیق کی ہے کہ معروف ہالی ووڈ اداکار کیون اسپیسی پر تین افراد سے جنسی زیادتی کے چار الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

میٹروپولیٹن پولیس کو 2005 سے 2013 تک کیون اسپیسی کے خلاف شکایات موصول ہوئی تھیں جن کی تحقیقات کے بعد 62 سالہ اداکار کو موردِ الزام ٹھہرایا گیا۔

کیون اسپیسی پر الزام ہے کہ انہوں نے مارچ 2005 کے دوران لندن میں ایک شخص سے جنسی زیادتی کی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کیس کے دوسرے متاثرہ شخص نے کہا ہے کہ اسے لندن میں اگست 2008 میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

تیسرے شخص نے بتایا کہ اس کے ساتھ اپریل 2013 کے دوران گلوسیسٹرشائر میں مبینہ طور پر زیادتی کی گئی۔

برطانیہ کے اسپیشل کرائم ڈویژن (سی پی ایس) کی سربراہ نے کہا کہ میٹ پولیس کی طرف سے شواہد جانچنے کے بعد کیون اسپیسی کے خلاف تین مردوں سے جنسی زیادتی کرنے کے چار الزامات پر کارروائی شروع کی گئی ہے۔

کیون اسپیسی مشہور زمانہ ہالی ووڈ فلمز امیرکن بیوٹی، بےبی ڈرائیور، سیون اور ایک نیٹ فلکس سیریز ہاؤس آف کارڈز میں اپنی اداکاری کی وجہ سے بےحد مقبول ہیں۔