پی ایف یو جے کی صحافیوں پر تشدد اور جیو نیوز کے دفتر پر حملے کی مذمت

May 27, 2022

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے پی ٹی آئی کے مارچ کے دوران صحافیوں پر تشدد اور جیونیوز کے دفتر پر حملے کی مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں پی ایف یو جے نے کہا کہ کراچی اور دیگر شہروں میں صحافیوں، کیمرامینوں اور فوٹوگرافرز پر تشدد کیا گیا جبکہ اسلام آباد میں جیو نیوز کے دفتر پر پتھراؤ کیا گیا۔

تنظیم نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں اور جیو نیوز پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

پی ایف یو جے نے حکومت سے سی سی ٹی وی وڈیو کی مدد سے ملزمان کی شناخت کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔