گھی، تیل 5 روپے مہنگا

May 27, 2022

لاہور(نمائندہ جنگ) گھی، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔ مختلف کمپنیوں نے درجہ دوم گھی کی قیمت 5 روپے فی کلو بڑھا دی جبکہ اول درجہ گھی بھی 5 روپے کلو اور خوردنی تیل10 روپے لٹر مہنگا ہو گیا۔

گھی کی قیمت497 روپے کلو سے بڑھا کر 502روپے کردی گئی، پرچون مارکیٹ میں درجہ دوم گھی 505 روپے کلو کردیا گیا.

495 روپے والا گھی مہنگا کرکے 500 روپے کلو اور 485 روپے کلو والا گھی 490 روپے کا کردیا گیا ہے۔

کوکنگ آئل 508 روپے لٹر سے مہنگا کر کے 518 روپے لٹر کردیا جبکہ پرچون بازار میں درجہ دوم کوکنگ آئل 520 روپے کا لٹر ہوگیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے کردیا ۔