ریحام خان کا شہباز شریف سے متعلق دلچسپ تبصرہ

May 27, 2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے متعلق دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

ریحام خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ لگتا ہے شہباز شریف بھی لائٹنگ ٹھیک کروا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے آج قوم سے خطاب کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے مطابق خطاب کا وقت رات 8 بجے رکھا گیا تھا، مقررہ وقت پر خطاب شروع نہیں ہوا تو 9 بجے کا ٹائم سامنے آیا، لیکن 9 بجے بھی خطاب شروع نہیں ہوسکا۔