عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی فلم ’برہمسترا‘ کے نغمے’ کیسریا‘ کا تیلگو ورژن ریلیز

May 28, 2022

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی جوڑی سے سجی پہلی فلم ʼبرہمسترا ‘کا پہلا نغمہ’ کیسریا‘ کے ٹیزر کے ریلیز ہونے کے ایک ماہ بعد فلم میکرز نے اس گانے کا تیلگو ورژن بھی مداحوں کے ساتھ ریلیز کردیا ہے۔ تیلگو میں نئے ٹیزر کا عنوان ’کُمکُمالا‘ ہے، جو یقینی طور پر عالیہ اور رنبیر کے مداحوں کو خوش کر دے گا۔ اس نئے ٹیزر کی شروعات میں کچھ نئی جھلک پیش کیے جانے کے ساتھ گانے کے کچھ نئے بول بھی جوڑے گئے ہیں جسے سامعین نے پہلے والی ویڈیو میں نہیں سنا تھا۔میکرز نے فلم کا پہلا ٹیزر اور گانے کا ہندی ورژن ʼکیسریا رنبیر اور عالیہ کی شادی کے موقع پر ریلیز کیا تھا۔نئے ٹیزر میں چند نئے مناظر کے ساتھ وہ فوٹیج بھی شامل ہے جو ہم پہلے والے ٹیزر میں دیکھ چکے ہیں۔آر آر آر کے ڈائریکٹر ایس ایس راجامولی نے اس گانے کو اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر ایک کیپشن کے ساتھ ریلیز کیا ہے۔ ہدایتکار نے لکھا کہ ʼ برہمسترا : پارٹ ون کا پرومو سانگ ’کمکملا ‘یہ رہا۔ اسے تیلگو میں پیش کرتے ہوئے پرجوش محسوس کر رہا ہوں۔ 9 ستمبر کو سنیما گھروں میں ملتے ہیں! برہمسترا ہندی، تیلگو، تامل، کنڑ اور ملیالم میں ریلیز ہونے والی ہے۔وہیں فلم کی اداکارہ عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر ویڈیو کا لنک شیئر کرتے ہوئے لکھا ک کہ ʼ کیسریا اب’ کمکملا ‘بن گیا ہے۔ اس ٹیزر کا لطف اٹھائیں جسے آپ نے بہت پسند کیا ہے۔ تیلگو میں بہت سارے محبت اور فخر کے ساتھ۔ برہمسترا پارٹ ون: شیو 9 ستمبر کو سینما گھروں میں آئے گا۔گانے کے تیلگو ورژن کو سد سری رام نے اپنی آواز دی ہے، جبکہ ہندی میں اس گانے کو ارجیت سنگھ نے گایا ہے۔ ان دونوں کلپس میں عالیہ اور رنبیر ایک دوسرے سے رومانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس میوزک ویڈیو کو مارچ میں وارانسی میں شوٹ کیا گیا تھا۔ نوبیاہتا جوڑے کے علاوہ فلم میں امیتابھ بچن، مونی رائے اور ناگارجن بھی نظر آنے والے ہیں۔