فیچر فلم ’ماریہ‘ عکسبندی کے ابتدائی مراحل میں داخل ہوگئی

May 28, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) فیچر فلم، ماریہ عکسبندی کے ابتدائی مراحل میں داخل ہو گئی۔ فلم، شمیم احمد شیرازی کی ایک کہانی پر مبنی منفرد عشقیہ داستان ہے، جو کراچی میں رہنے والی ایک نوعمر لڑکی کی زندگی کے ایسے انوکھے واقعات کا احاطہ کرتی ہے جو اسے معاشی بقاء، سماجی نا محرومیوں اور اقلیتی تفریق کے باوجود،معاشرے میں سر اٹھا کر جینے کا عزم دیتی ہے۔ حقیقت پر مبنی کہانی ”ماریہ“ کا اوریجنل اسکرین پلے خالد حسن خان نے بطور رو مینٹک تھرلر کی طرز پہ لکھا ہے۔ریڈہاٹ مائیک کے سی ای او عمران شیخ کے مطابق، فلم ”ماریہ“ کے اداکاروں میں شامل ستاروں سے متعلق تفصیلات فلم پوسٹر کی رونمائی کے موقع پہ منظرعام کی جائیں گی، جو جون کے پہلے ہفتہ میں متوقع ہے۔