کراچی؛ سائٹ ایریا کی فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

May 28, 2022


کراچی کے سائٹ ایریا میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

فائر افسر سائٹ محمد اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سائٹ ایریا میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگی آگ پر ڈھائی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا ہے۔

محمد اکرم کا کہنا ہے کہ کولنگ کا عمل جاری ہے، آگ بجھانے میں 9 فائر ٹینڈر، 2 باوزر اور ایک اسنارکل استعمال کی گئی۔

فائر افسر نے کہا کہ آگ فیکٹری کی دوسری منزل پر لگی تھی، تاہم جس کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی، آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب فیکٹری کے ملازم کا کہنا ہے کہ رات میں صرف چوکیدار اور چند ایک لوگ ہوتے ہیں، تمام لوگوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔