• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنکی کی سائرہ شوکت کے نام سے جعلی شناختی کارڈ بنانے کی کوشش پکڑی گئی

انمول عرف پنکی کی سائرہ شوکت کے نام سے جعلی شناختی کارڈ بنانے کی کوشش پکڑی گئی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق نمول نے پاک آئی ڈی ایپ پر 18 فروری کو جعلی شناخت کارڈ بنانے کی درخواست دی تھی۔

تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ نئی شناخت کیلئے انمول عرف پنکی نے علامہ اقبال کالونی شاہدرہ لاہور کا پتہ درج کیا تھا، نادرا ایپ میں سیکیورٹی فیچرز کی وجہ سے درخواست پراسس نہ ہوسکی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ پنکی کے خلاف جعلسازی کی کوشش کا مقدمہ درج کرنے کی تیاری ہے۔

کارروائی کیلئے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے نادرا حکام کو خط لکھ دیا جس کے بعد نادرا حکام نے تحقیقات کا بھی آغاز کردیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید