• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لگتا ہے سپریم کورٹ کو وہ حیثیت حاصل نہیں جو پہلے تھی، مصطفیٰ نواز کھوکھر

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے جیسے سپریم کورٹ کو اب وہ حیثیت حاصل نہیں جو پہلے تھی، اب ہماری عدلیہ کا نظام محض وزارتِ قانون سے منسلک ڈپارٹمنٹ ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ایمان مزاری اور ہادی علی کا کیس سپریم کورٹ جائے بغیر ہی لگ جانا چاہیے تھا۔ ایسا لگ رہا ہے کہ کیس لگوانے کی تگ و دو ابھی تک ختم نہیں ہورہی۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ڈائریکشن ہوتے ہوئے بھی اسلام آباد ہائیکورٹ بادلِ نخواستہ عمل کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹو کی خواہشات کے برعکس کوئی کیس لگا ہو تو اسے جان بوجھ کر التوا میں رکھا جاتا ہے، مقدمات سے نظریں چرائی جاتی ہیں، جب نظریں چرانا ممکن نہ ہو تو الٹے سیدھے فیصلے دے کر سائلین کو مایوس کیا جاتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید