سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ چین ہمارے لیے رول ماڈل ہے۔
سینیٹ اجلاس سے خطاب میں راجا ناصر عباس نے کہا کہ دنیا میں پاور مغرب سے مشرق کی طرف آرہی ہے، ایشیا کو دنیا کو لیڈ کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایشیا کو مذاکرات کی طرف آنا ہو گا، اس میں چین اور پاکستان کا کردار اہم ہے۔
قائد حزب اختلاف سینیٹ نے کہا کہ ایشیا کے تنازعات حل کرنے کے لیے مختلف فورم بننے چاہئیں، چین ہمارے لیے رول ماڈل ہے۔