• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا: بند سی این جی اسٹیشنز کھولنے کیلئے وفاق، صوبے میں مذاکرات کامیاب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبر پختونخوا میں بند سی این جی اسٹیشنز کھولنے کےلیے وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے یومیہ 35 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز صبح 6 سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق صوبے کو گیس فراہم کرنے کا فیصلہ ایک اجلاس میں کیا گیا، جس میں وفاقی وزیر علی پرویز ملک، رانا ثناء اللّٰہ، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد شریک ہوئے۔

اس معاملے پر مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی کاوشوں کی بدولت گیس کا مسئلہ حل ہوا، وفاقی حکومت نے گیس کی بحالی کی منظوری دے دی ہے، سی این جی اسٹیشنز کو فوری طور پر گیس کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید