• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک چین تعلقات بہتر سے بہترین کی جانب گامزن رہیں گے، احسن اقبال

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ پاک چین دوستی اور دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ بہار کے موسم کی طرح یہ تعلقات ہمیشہ بہتر سے بہترین کی جانب گامزن رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2026ء میں پہلا پاکستانی خلاباز چینی خلائی مشن کے ساتھ خلا میں روانہ ہوا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاک چائنہ سینٹر 2 عظیم ممالک کی تہذیبوں کو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید