حماد اظہر کو ٹوئٹر اکاؤنٹ لاگ اِن کرنے میں مشکل

May 28, 2022

فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کو اپنا ہیک ٹوئٹر اکاؤنٹ لاگ اِن کرنے میں مشکلات پیش آنے لگیں۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر حماد اظہر کے اکاؤنٹس ہیک ہونے کی اطلاع دی تھی۔

اب فواد چوہدری نے اس حوالے سے ٹوئٹر کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک اور پیغام جاری کیا ہے جس میں اُنہوں نے ٹوئٹر سے اپیل کی ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں ٹوئٹر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ براہ کرم! اس مسئلے کو دوبارہ دیکھیں، حماد اظہر اب اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لاگ اِن نہیں ہو رہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’حماد اظہر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ اور ای میل ہیک کرلیا گیا ہے لہٰذا اس اکاؤنٹ کی بحالی تک ان اکاؤنٹس کو نظر انداز کر دیں۔‘