شاہ رخ کے گھر منت کے باہر لگی نیم پلیٹ کا ہیرا نکل گیا

May 29, 2022

ممبئی (این این آئی) بلی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے پرستار کچھ روز سے ان کے گھر پر لگنے والے نئے نیم پلیٹ پر سوشل میڈیا پر آپس میں کمنٹس اور بحث و مباحثہ کررہے تھے۔ 35لاکھ روپے کی خطیر رقم سے تیار ہونیوالے اس نیم پلیٹ کے ساتھ کنگ خان کے کئی پرستاروں نے تصاویر بھی بنوائیں۔تاہم اب پتہ چلا ہے کہ انتہائی گراں قدر یہ نیم پلیٹ اب کنگ خان کے گھر منت کے داخلی راستے پر موجود نہیں اور غائب ہوگئی ہے جس کی وجہ بتائی گئی ہے کہ اسے عارضی طور پر اتار ا گیا ہے اور ایسا اس لئے کیا گیا کیونکہ اس میں نصب ایک ہیرا نیچے گر گیا تھا جس کی وجہ سے اسے نکالا گیا ہے۔ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اب اسے اتار کر اس کی مرمت جاری ہے اور گرنے والے ہیرے کو دوبارہ نصب کیا جارہا ہے جیسے ہی یہ کام مکمل ہو جائیگا تو اسے دوبارہ لگادیا جائے گا۔